(24 نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی تھی،فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس میں ججز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،ذرائع کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیاہے،فیصل واوڈا کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت کل ہوگی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا بنچ نمبرایک کل کیس کی سماعت کرے گا، بنچ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر شامل ہیں۔
نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران بھی فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا ذکر ہوا تھا،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ہمیں کہا جارہا ہے پگڑیوں کو فٹبال بنائیں گے،ایسے کہنے والے درحقیقت خود کو بے نقاب کررہے ہیں،کیا آپ اپنی پراکسیز کے ذریعے ہمیں دھمکارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل کو مبینہ گالی دینے پر طارق بشیر چیمہ بڑی مشکل میں پھنس گئے