(ویب ڈیسک)بھارت کے مقبول ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی او ٹی ٹی پر اپنی ڈیبیو فلم ہیرا منڈی کو اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا پراجیکٹ قرار دے چکے ہیں۔
ہیرا منڈی کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتی راؤ حیدری، ریچا چڈا اور سنجیدہ شیخ شامل ہیں جب کہ فلم کی کہانی آزادی سے قبل بھارت میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکا دہی کی کہانی کو پیش کرتی ہے، فلم میں تقسیمِ ہند و پاک سے قبل 1940 کے دور کو عکس بند کیا گیا ہے۔
تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹ میں ہیرا منڈی کی کاسٹ اورڈائریکٹر کو دیے گئے معاوضے سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بڑے بجٹ پر بنائی گئی فلم ہیرا منڈی کی تیاری کیلئے 200 کروڑ بھارتی روپے خرچ کیے گئے جب کہ فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی نے مبینہ طور پر سیریز کے لیے تقریباً 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں فریدان کا کردار ادا کرنے والی سوناکشی سنہا کو 2 کروڑ منیشا کوئرالا( ملیکا جان) اور رچا چڈھا( لجو ) کو ایک ایک کروڑ کا معاوضہ ادا کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ببوجان کا کردار نبھانے والی ادیتی راؤ حیدری نے ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ جب کہ سنجیدہ شیخ ( ملکہ جان کی بہن وحیدہ ) کو 40 لاکھ کا معاوضہ ملا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی شرمین سیگل (عالم زیب) نے 30 لاکھ بھارتی روپوں سے زائد کا معاوضہ وصول کیا اور ہیرامنڈی میں فردین خان (ولی محمد ) کو 75 لاکھ بھارتی روپے ادا کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر کس نے لیک کی ؟ سیکیورٹی اداروں نے پتا لگا لیا