برائلر مرغی مزید مہنگی ، گوشت کی قیمت میں فی کلو 32روپے اضافہ

May 16, 2024 | 21:41:PM
برائلر مرغی مزید مہنگی ، گوشت کی قیمت میں فی کلو 32روپے اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) مہنگائی سے پریشان شہریوں کیلئے  گوشت کھانا خواب بنتا جا رہا ہے ،برائلر مرغی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 32روپے اضافے سے455روپے پر پہنچ گئی ہے ،زندہ برائلر مرغی کی قیمت22روپے اضافے سے314روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی ایک روپے اضافے سے260روپے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں :سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمت میں بھی ہزاروں روپے کمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کاگوشت فی کلو420 روپے  تک تھا جبکہ اس  سے ایک روز قبل یہی قیمت 400 روپے تھی ، اس طرح صرف 2 دنوں میں برائلرمرغی کاگوشت 50 روپے تک مہنگا ہو گیا ہے ۔