ایمنڈ کا مثبت صحافت کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ہے، وزیراعظم کی نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

May 16, 2024 | 23:13:PM
ایمنڈ کا مثبت صحافت کے فروغ کیلئے کلیدی کردار ہے، وزیراعظم کی نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اور نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) کے نومنتخب عہدے داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایمنڈ کا مثبت صحافت کے فروغ میں کلیدی کردار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ایسوسی ایشن آف الیکڑانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز  (ایمنڈ) کے جنرل باڈی اجلاس میں سال 2024 سے 2026 کے لئے عہدیداران کا انتخاب بھی کیا گیا، نومنتخب عہدیداروں میں  جیو نیوز کے اظہر عباس صدر، سماء نیوز کے طارق محمود سیکرٹری جنرل، ایکسپریس نیوز کے ایاز خان سینئر نائب صدر، نيو نیوز کے محمد عثمان نائب صدر، ہم نیوز کے ریحان احمد اور 24 نیوز کے میاں طاہر جوائنٹ سیکرٹریز ہوں گے جبکہ شہاب محمود فنانس سیکرٹری کی ذمہ داری ادا کریں گے،  ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر اراکین میں مبارک علی، اویس اقبال، محمد نوشاد على، كامران لاشاری، محسن رضا، معصوم رضوی، عماد یوسف اور زاہد مظہر شامل ہیں ، جلاس کے موقع پر مختلف قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا  کہنا تھا کہ امید ہے نو منتخب ارکان آزادی اظہار رائے کے فروغ اور سماجی مسائل اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں گے،وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، میڈیا کی ترقی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مکمل تعاون کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں کا اعلان