(مانیٹرنگ ڈیسک) چوہدری برادران کے قریبی ساتھی اور دست راست سلیم بریار تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ق) پنجاب سلیم بریار نے پی ٹی آئی رہنماؤں سینیٹر سیف اللہ نیازی، فردوس عاشق اعوان اور اعجازچوہدری کی موجودگی میں حکمران جماعت میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سلیم بریار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بحرانوں میں عمران خان ہی پاکستان کی واحد امید ہیں ، ان کے قد کا کوئی دوسرا رہنما ہمارے پاس نہیں ہے، وزیراعظم ملک کو درپیش مسائل سے جلد نکال لیں گے.
یاد رہے کہ سلیم بریار مسلم لیگ (ق )کے سرکردہ رہنماؤں میں شامل تھے، انہیں چوہدری برادران کے قریبی ساتھی اور دست راست کے طور پر بھی جانا جاتا تھا تاہم حال ہی میں سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں سلیم بریار کے بیٹے احسن سلیم بریار پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نو منتخب ایم پی اے احسن سلیم بریار کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:یااللہ رحم۔۔سکول وین ٹرین کی زد میں آ گئی۔۔کتنے طلبا جاں بحق؟