بھارتی فوجیوں نےجعلی مقابلے میں تین نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں بھارتی فوجیوں کی جارحیت، بھارتی فوجیوں نےجعلی مقابلے میں تین نہتے کشمیریوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ۔
حریت رہنما عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ مقامی افراد اور شواہد کے مطابق ان تینوں افراد کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا ہے ۔بھارتی قابض فوج اور پولیس کا علاقے میں نام نہاد فوجی آپریشن بدستور جاری ہے۔ بھارتی قابض افواج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔
ان کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی غفلت سے مقبوضہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کی زندگیاں داو پر لگ چکی ہیں۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی جاری ہے ۔بھارتی قابض افواج کو کشمیریوں کے قتل عام کے لیےبھارتی سرکار نے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکی کومحبت کا یقین دلانے کے لئے نوجوان نے اپنےدانتوں کا ہار بنوادیا