(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شوکاز نوٹس پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔ کہا کہ کاغذی کارروائی میں نہیں پڑنا چاہتا، استدعا ہے نوٹس واپس لیا جائے۔
تفصیلات کےمطابق نثار درانی کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے دو رکنی بنچ نے فواد چودھری کے خلاف شوکاز نوٹس پر سماعت کی اوروفاقی وزیر کے جواب پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ اپنی معذرت تحریری طور پر پیش کریں۔
اعظم سواتی کے وکیل بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہا کہ اعظم سواتی سینیٹ میں ہیں، الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو سکتے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ پیش نہیں ہوتے، سینیٹ کا بہانہ بناتے ہیں، جواب جمع نہیں کرایا۔ الیکشن کمیشن نے سنگین الزامات کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون کا پیچھا کرکے بےہودہ اشارے کرنے والے ملزم سے متعلق اہم خبر