(24 نیوز) برطانوی شہر لیور پول میں ٹیکسی دھماکے کا معاملہ، پولیس نے مبینہ دہشت گرد کی شناخت ظاہر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کی کارروائی میں 32 سالہ عماد ال سَویلمِین نامی شامی مہاجر ملوث تھا، جو دھماکے میں خود ہی ہلاک ہو گیا۔ مبینہ دہشتگرد لیورپول کے علاقے کینسنگٹن میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی تحقیقات میں واضح پیش رفت ہوئی ہے،،، انہیں دھماکے میں استعمال ہونے والی ڈیوائس اور اس کی تیاری کے بارے میں کافی کچھ پتہ چل گیا ہے۔
دوسری جانب دھماکے میں زخمی ہونے والے ڈرائیور کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے 4 افراد کو بھی بغیر کسی مقدمہ کے رہا کر دیا گیا ہے جبکہ برطانیہ بھر میں خطرے کی سطح کو بڑھا کر ’’سنگین‘‘ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ق لیگ کو بڑا جھٹکا۔۔ پی ٹی آئی نے اہم وکٹ گرا دی