(24نیوز) لاہور کے تھانوں میں ایس ایچ اوز کی تعیناتی نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق اجازت ملنے تک تھانوں میں ایکٹنگ چارج دے دیئے گئے۔ لاہور پولیس نے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن سے اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا۔
یا د رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے ناقص کارکردگی اور جرائم کے مقدمات درج نہ کرنے پر 17 ایس ایچ اوز کو معطل کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب ایس ایچ اوز کی تعیناتی کے لیے لاہور پولیس کا الیکشن کمیشن سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:104سالہ معمر خاتون نے امتحان میں 100 میں سے 89نمبر حاصل کر لیے