فاسٹ بولر عثمان شنواری نےریڈ بال کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نے 33فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے عثمان شنواری نے ریڈ بال کرکٹ (ٹیسٹ کرکٹ) کو خیرباد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے کمر کی تکلیف سے اب چھٹکارا پالیا ہے اور اس وقت میں مکمل فٹ ہوں، میں نے کرکٹ میں کم بیک کر لیا ہے تاہم ڈاکٹر اور فزیو کے مشورے کے بعد میں کرکٹ کے طویل دورانیے کے فارمیٹ کو الوداع کہہ رہا ہوں۔
عثمان شنواری نے لکھا کہ کمر کی انجریز سے بچنے اور اپنے کرکٹ کیرئیر کو طویل کرنے کے لیے ریڈ بال کرکٹ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
خیال رہے کہ عثمان شنواری نے ایک ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 33 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 17 ون ڈے انٹر نیشنل اور 16 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل بھی کھیل چکے ہیں۔