(24نیوز) ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ پنجاب میں مزید 2 افراد دم توڑ گئے جبکہ اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں بھی کیسز میں اضافہ جاری ۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی کے مزید 314 مریض رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز لاہور میں 219 مریض سامنے آئے جبکہ راولپنڈی میں 25، گوجرانوالہ میں 18 اور ملتان میں 9 مریض رپورٹ ہوئے۔خیبر پختونخوا میں بھی مزید 150 کیس رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد صوبے بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 492 ہوگئی۔
یا د رہے کہ خیبرپختونخوا میں اب تک اس مو ذی مر ض سے 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اہم عہدہ رکھنے والا شخص تین سا ل بعد ایسا بیان کیسے دے سکتا ہے،افواہیں ہیں کہ وہ بیان حلفی جعلی ہے