محبت میں دھوکہ۔۔ بارہویں کلاس کی طالبہ اغوا۔۔گینگ ریپ۔۔

Nov 16, 2021 | 13:05:PM
بھارت،غیر ملکی میڈیا ، طالبہ،زیادتی،پولیس
کیپشن: لڑکی سے زیادتی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست  بہار کے چھپرا میں لڑکے کے پیار میں پاگل  نابالغ لڑکی کومحبوب نے دھوکہ دے دیا۔لڑکا  نے دوستوں کی مدد سےلڑکی کو اغوا کروایا اور  دہلی لے  آیاجہاں ظالم نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی ہی گرل فرینڈ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بہار میں  تریا تھانہ  کےعلاقے کی بارہویں کلاس کی طالبہ ساتھ گاؤں میں رہنے والے نوجوان راہل کمار سے  محبت کرتی تھی،لڑکا دہلی میں کام کے سلسلہ میں چلا گیا اور ایک عرصہ سے دونوں میں  موبائل پر بات چیت جاری رہی۔ لڑکے نے پلان بنایا اور دوستوں کی مدد حاصل کی، بارہویں کلاس کی طالبہ امتحان دینے جا رہی تھی کہ اس دوران  ظالم محبوب کے دوستوں نے ہاتھ پکڑ کر اسے گاڑی میں بٹھا لیا اوراغوا کرکے دہلی لے آئے ،اس کے بعد ظالموں نے لڑکی کو 8 دن تک کمرے میں بند رکھا اور زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔لڑکی ہمت کرکے ظالموں کے چنگل سے بچ نکلی اور ملزموں کےخلاف پولیس کو درخواست جمع کروادی۔

یہ بھی پڑھیںظالم خاوند کا بیوی کو الٹا لٹکا کر بدترین تشدد۔ ۔دل دہلا دینے والی ویڈیو 
 پولیس کا کہنا کہ متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا اور ملزموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گروپ کے ساتھ  دلہن کی ڈانس پرفارمنس۔۔سب حیران۔ویڈیو وائرل