(مانیٹرنگ ڈیسک) بارسلونا سنٹر کے علاقے میں ایک سپر سٹور کےمالک کو سکول کی طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیاہے۔
تفصیلات کے مطابق لڑکی سٹور پر شاپنگ کی غرض سے آئی تھی،دوکاندار نے اسے چھونے اور سٹور کے اندر کی جانب لےکے جانے کی کوشش کی،لڑکی وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور اس نے پولیس کو شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے پاکستانی شہریت رکھنے والے 46 سالہ مرد کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی اور دوکاندار دونوں ایک دوسرے کو پہلے نہیں جانتے تھے۔
یاد رہے کہ رواں سال 14 جنوری کو صبح 7 بجے میٹر لائن 5 میں مبینہ طور پر ایک آدمی نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کی تھی۔عدالت سے اس شخص کے لئے 3 سال قید کی درخواست کی گئی ہے جبکہ سال 2019 میں ایسی حرکت کرنے والے کو 4 سال قید کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس اپنا نام کلیئر نہ کرسکے تو سپریم کورٹ پر کون یقین کریگا،شاہد خاقان عباسی