سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا امکان۔۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) اسموگ پر قابو پانے کے لئے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی، موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ، نجی گاڑیوں پر بھی پابندی کا امکان ۔ بین الوزارتی کمیٹی آج منظوری دے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پیش کردہ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کی جانی چاہئیے، تجاویز میں موسم سرما کی اسکول کی چھٹیوں میں اضافے کا مشورہ بھی دیا جائے گا جبکہ گاڑیوں کے رش کو سڑکوں پر کم کرنے کے لئے بھی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
ممکنہ طور پر چین کی طرح نجی گاڑیوں کے استعمال پر مخصوص نوعیت کی پابندیوں کا اطلاق کیا جاسکتا ہے، چین میں نجی گاڑیوں کو طاق اور جفت نمبروں والی لائسنس پلیٹ کے حساب سے ایک دن چھوڑ کر سڑک پر آنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے اقدامات بھی شامل ہیں ۔
نجی تعلیمی اداروں پر پابندی لگائی جاسکتی ہے کہ وہ اپنے تمام طلبا کو بڑی بسوں کے ذریعے پک اینڈ ڈراپ دیں۔ رپورٹ کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی پیش کردہ تجاویز پر بین الوزارتی کمیٹی آج اپنے اجلاس میں غور کرے گی، جس میں تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام۔سپر سٹور کا مالک گرفتار