پی پی پی کے سینئر رہنما علیل۔ ہسپتال داخل

Nov 16, 2021 | 13:58:PM
پی پی پی کے سینئر رہنما نوید قمر علیل
کیپشن: نوید قمر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمر کو طبیعت نا ساز ہونے پر حمید لطیف ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما  اور  رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر کو رگوں میں رکاوٹ کا عارضہ لاحق ہو گیا، سینئر رہنما پیپلز پارٹی کا علاج حمید لطیف ہسپتال کے سینئر معالج ڈاکٹر آصف بشیر کر رہے ہیں۔

 خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ سید نوید قمر کی طبیعت میں کافی بہتری آئی ہے اور جلد ہی ڈاکٹرز انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیں گے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:    بورڈ آف ریونیو کاموسم سرما کی چھٹیوں کےبارے میں اہم تجاویز ۔۔۔۔