جعلی تصاویر۔حمائمہ ملک نے قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی

Nov 16, 2021 | 15:23:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی جعلی تصاویر پھیلانے والوں کو قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے اپنی جعلی تصاویر پھیلانے والے سوشل میڈیا پیجز کو قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی،اداکارہ حمائمہ ملک کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میری کچھ تصاویر بیہودہ انداز میں ایڈٹ کرکے انٹرنیٹ پر پھیلائی جارہی ہیں،حمائمہ نے جعلی تصاویر پھیلانے والوں کو قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

حمائمہ نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک حرکت ہے، کوئی ایسا کیسے کرسکتا ہے؟

اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر موجود اپنے فین پیجز سے درخواست کی گئی کہ برائے مہربانی ان تصاویر کو حذف کردیا جائے، ورنہ میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  2022 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کن شہروں میں کھیلا جائیگا؟ آئی سی سی نے بتا دیا

مزیدخبریں