اسلام آباد۔۔ کم عمر بچیوں سے زیادتی کا ہولناک واقعہ۔۔پولیس اہلکار بھی ملوث

Nov 16, 2021 | 15:50:PM
اسلام آباد پولیس
کیپشن: اسلام آباد میں کم عمربچیوں کیساتھ ریب کا کیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں کم عمر بچیوں سے زیادتی کے ہولناک واقعہ میں  پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو کم سن بچیوں کو پولیس اہلکار سمیت چار افراد نے  زیادتی کا نشانہ بنایا ویڈیوز بناکر بلیک کرتے رہے ۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزموں  کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سبحان خالد  نےسوشل میڈیا پر رابطہ کر کے بچیوں کو اپنے گھر بلایا اپنے دوستوں کیساتھ ملکر بچیوں کیساتھ زیادتی کی۔اس کے بعد اس نےبچیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی  اور بچیوں کوکہا اگر کسی کو بتایا تو  پولیس ریڈکا الزام لگایا جائیگا ۔ایف آئی اے حکام  کے مطابق بچیوں کی ویڈیوز بنا کر انہیں مزید ریپ کے لیے بلیک میل کیا جا تا رہا۔۔بچیوں  نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا ۔ ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزموں  میں  سبحان خالد ، رضوان علی ، امتیاز احمد اور ذیشان شامل ہیں ۔ملزموں کو گرفتار کرکے ان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید کارروائی شروع کردی جبکہ تھانہ چونترہ میں تعینات راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل رضوان کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام۔سپر سٹور کا مالک گرفتار