(مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب بھر میں کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کاسرکاری ہسپتالوں میں داخلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ 3ہفتہ قبل پہلی ڈوز لگوانے والے ہسپتالوں میں داخلہ سے قبل دوسری ڈوز لگوائے،تیمارداری کے لیے آنے والے لواحقین بھی ویکسین کا ثبوت دکھانے کے پابند ہوں گے۔
واضح رہے پنجاب میں اب تک 12 ہزار 980 افراد کورونا وائرس کے ہاتھوں جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی تصاویر۔حمائمہ ملک نے قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی