( مانیٹرنگ ڈیسک )، پنجاب حکومت کی کمیٹی نےگورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کی مخالفت کر دی ، گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے سکیورٹی خدشات بڑھ جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت میں آکر وزیر اعظم عمران خان نےگورنر ہاؤس پنجاب کی دیواریں گرا کر جنگلہ لگانے کا حکم دیاتھا ، دیواریں گرانے سے قبل حکومت نے عملدرآمد کےلیے کمیٹی تشکیل دی تھی ۔
اب حکومتی کمیٹی نے گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کی مخالفت کر دی ہے ، کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے سکیورٹی خدشات بڑھ جائیں گے ۔ دیواریں گرا کر جنگلہ لگانا بہتر نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بنگلا ٹی ٹوئنٹی سیریز، 50 فیصد کو اسٹیڈیم آنے کا اجازت