حمزہ شہباز کی سپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات

Nov 16, 2021 | 17:06:PM

(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنے چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔ 

تفصیلات کے مطابق  اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی، ایم این اے چودھری سالک حسین سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی ہسپتال میں خصوصی ملاقات۔ چودھری پرویز الٰہی نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے پر  حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کیا۔ 

 اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز  کا کہنا تھا کہ آپ کی فیملی سے ہمارا احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے ہم دعا گو ہے۔

چودھری سالک حسین سے حمزہ شہباز نے چودھری شجاعت حسین کی طبیعت کے متعلق تفصیل سے دریافت کیا۔

یہ بھی پڑھیں:حرا مانی کو گانا گانا مہنگا پڑ گیا۔لباس ایسا کہ صارفین نے تنقید کر دی۔ویڈیو دیکھیں

مزیدخبریں