پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی میگا ایونٹ کی میزبانی مل گئی

Nov 16, 2021 | 17:28:PM
میگا ایونٹ کی میزبانی
کیپشن: پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی میگا ایونٹ کی میزبانی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کو 29سال بعد آئی سی سی کے میگا ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2024 سے ہونے والے 8 میگا ایونٹس کی میزبانی کا اعلان کیا ہے ۔آئی سی سی کے مطابق 2024 ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کو تفویض کی گئی ہے۔ جبکہ 2025 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کرے گا۔
2026 ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے ۔ 2027 میںون ڈے فارمیٹ کے ورلڈ کپ کی میزبانی جنوبی افریقا ، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔ 2028 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے سپرد کی گئی ہے ۔بھارت 2029 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ 2030 میں ٹی 20 ورلڈ کپ انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی میزبانی میں ہوگا۔ 2031 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور بنگلا دیش کریں گے


واضح رہے کہ 1996 کا ورلڈ کپ پاکستان ، بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہوا تھا، ایونٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آسمان سے گراسانپ ۔۔لوگوں کی چیخ وپکار۔۔ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل