(نیوز ایجنسی)ایم کیوایم نے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔ منگل کو وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بتایاکہ ہم اجلاس الیکٹرانک ووٹنگ مشین( ای وی ایم) کے بل سمیت دیگر پر حکومت کی حمایت کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو ای وی ایم پر وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیراعظم نے بریفنگ دی ہے۔
دریں اثناوزیراعظم عمران خان سے وزیر قانون فروغ نسیم، بیرسٹر علی ظفر اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے ملاقات کی جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے والے بلز پر مشاورت کی گئی،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم سے ملاقات میں (کل) بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش ہونے والے بلز پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل نے وزیراعظم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق جج رانا شمیم کیس پربریفنگ بھی دی۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کے انکشافات پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ازخود نوٹس پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے اور 26 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ وہ آئندہ سماعت پریہاں نہیں ہوں گے، عدالت کی اٹارنی جنرل کو نمائندہ مقررکرنے کی ہدایت کی ۔
یہ بھی پڑھیں۔پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی میگا ایونٹ کی میزبانی مل گئی
ایم کیو ایم مان گئی۔۔قانون سازی پر حکومت کی حمایت کا فیصلہ
Nov 16, 2021 | 18:20:PM