(ویب رپورٹ)امریکی دفاعی ادارے پینٹاگان کا کہنا ہے کہ خلیج عُمان میں موجود امریکی جنگی بحری جہاز کے انتہائی قریب ایک ایرانی ہیلی کاپٹر کو پرواز کرتے دیکھا گیا ہے۔ امریکی حکام نے اس پیش رفت کو ’’خطرناک واقعہ‘‘ قرار دیا ہے ۔ایرانی ذرائع ابلاغ میں ایرانی ہیلی کاپٹر کے امریکی بحری جنگی جہاز کے قریب پرواز کرنے کی ویڈیو اور تصاویر شائع کی ہیں۔
العریبہ ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق پینٹاگان کے ترجمان جان کربی نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ ایرانی ہیلی کاپٹر کو 11 نومبر کے روز آبنائے عُمان میں امریکی بحری بیڑے "یو ایس ایس ایسکس " جہاز کے قریب پرواز کرتے دیکھا گیا۔ ایرانی ہیلی کاپٹر نے بحری بیڑے سے تقریباً 25 گز کی دوری پر سمندر کی سطح سے 10 گز کی بلندی پر تین مرتبہ پرواز کی۔جان کربی نے بتایا کہ یہ امر خطرناک صورت حال کی جانب بڑھ سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مسلح فورسز اس انداز سے پرواز کرنے لگے تو لا محالا آپ دوسروں کو کشیدگی اور ایک دوسرے کی جانب سے غلط فیصلوں سے متعلق خبردار کیا کرتے ہیں، یہ کسی کے بھی فائدے میں نہیں۔پینٹاگان ترجمان نے مزید کہا ہ کہ ’’اگرچہ یہ معاملہ امن وسلامتی سے ختم ہو گیا، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ واقعہ پیشہ وارانہ اور محفوظ تھا، ایسا بالکل بھی نہیں تھا۔
واضح رہے کہ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے 11 نومبر کو خلیج عمان میں امریکی بیڑے کے پاس ایرانی ہیلی کاپٹر کی پرواز کے واقعے کاویڈیو کلپ جاری کیا تھا۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرانی ہیلی کاپٹر امریکی بیڑے کے انتہائی قریب پرواز کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے ظالم امام مسجد کو کڑی سزا مل گئی