ویڈیو دیکھ کر دل پھٹ جائے گا۔۔۔مظلوم کشمیریوں پر بھارتی سورماؤں کا ظلم جاری

Nov 16, 2021 | 19:31:PM
مظلوم ، کشمیری، کرتوت
کیپشن: مظلوم کشمیری لڑکی بھارتی فوج کے کرتوت بتا رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارت کی غاصب فوج کے مقبوضہ کشیمر میں بدترین مظالم جاری ہیں۔ایک تازہ ویڈیو سوشل میڈیا میں خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی سورماؤں کے ہاتھوں قتل ہونیوالے کشمیری شہری  کی مظلوم بیٹی  گڑگراتی ہوئے بھارتی فوج کے کرتوت بتا رہی ہے۔ 

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سری نگر میں قتل ہونیوالے کشمیری شہری الطاف احمد کی مظلوم بیٹی  کہہ رہی ہے کہ میرے باپ کو قتل کرکے بھارتی فوجی ہنس رہے تھے۔ مظلوم لڑکی  سوال کر رہی ہے کہ میرا بھائی بہت چھوٹا ہے، اسے کچھ نہیں معلوم، اب میں اسے کیا بتاؤں، کیسے سمجھاؤں؟۔

واضح رہے کہ کشمیری شہری الطاف احمد کو سری نگر میں بھارتی فورسز نے ایک مقابلے کے دوران انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتےہوئے قتل کیا  تھا۔

یہ بھی پڑھیں:10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے ظالم امام مسجد  کو کڑی سزا مل گئی