آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کارد عمل بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) رمیز راجہ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خوشی کی خبر ہے۔ہمارے لئے یہ لمحہ باعث فخر ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔
It’s a matter of great pride and delight that Pakistan will be hosting ICC Champions Trophy 2025. This great news will surely excite millions of Pakistani fans, expats and world fans to see great teams and players in action and will allow the world to sample our hospitality.
— Ramiz Raja (@iramizraja) November 16, 2021
رمیز راجہ نے کہا پاکستانیوں اوردیگر کرکٹ شائقین کو بھی خوشی ہوگی۔پاکستانی عوام اور دیگر شائقین پاکستان میں بڑے کھلاڑیوں کو ان ایکشن دیکھ سکیں گے اور دیگر ممالک کو ہماری مہمان نوازی کا معلوم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی میگا ایونٹ کی میزبانی مل گئی