(نیوز ایجنسی)پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی جانب سے قانون سازی کےلئے کل (بدھ ) بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی سربراہی میں متحدہ اپوزیشن رہنماﺅں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں سید خورشید شاہ، یوسف رضا گیلانی، مولانا اسعد ، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف سمیت اپوزیشن کے دیگر سرکردہ رہنما شریک ہوئے۔اپوزیشن نے اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے حکمت عملی طے کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوت سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی کا راستہ روکیں گے۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے ارکان پارلیمنٹ کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیںگی۔اجلاس کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ملک کو معاشی زوال اور عوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کرنے والی ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پاسکتی، حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے۔
یہ بھی پڑھیں۔ویڈیو دیکھ کر دل پھٹ جائے گا۔۔۔مظلوم کشمیریوں پر بھارتی سورماؤں کا ظلم جاری
مشترکہ اجلاس کل ۔۔ اپوزیشن نے قانون سازی ر وکنے کیلئے حکمت عملی طے کرلی
Nov 16, 2021 | 20:07:PM