بھارت کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز،نیوزی لینڈ نےٹم ساؤتھی  کو کپتان مقرر کردیا

Nov 16, 2021 | 21:01:PM

(ویب رپورٹ )بھارت کے خلاف بدھ سے شروع ہونیوالی  تین ٹی-20 سیریز کے لئے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔  کپتان کین ولیمسن  سیریز نہیں کھیلیں گے۔ ان کی جگہ ٹم ساؤتھی   کو ٹیم کی کمان سونپی گئی ہے۔ کین ولیمسن نے ٹیسٹ کی تیاری کے لحاظ سے خود کو ٹی-20 سیریز سے الگ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی-20 میچوں کی سیریز کے بعد 2 ٹیسٹ بھی کھیلے جانے ہیں۔ سیریز کا پہلا میچ 25 نومبر سے کانپور میں ہوگا۔ جبکہ دوسرا تین دسمبر سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ سیریز عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ اس لئے کین ولیمسن نے اس پر توجہ دینے کے ارادے سے ٹی-20 سیریز نہیں کھیلنے کا فیصلہ لیا۔نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ اس ٹیم میں ڈیریل مچل، مارٹن گپٹل، گلین فلپس کے کندھوں پر بلے بازی کی ذمہ داری ہوگی۔ جبکہ ٹم سودی اور ٹرینٹ بولٹ فاسٹ بالنگ اٹیک کی کمان سنبھالیں گے۔ ایش سوڑھی اور مچل سینٹنر بطور سپن بالر ٹیم کو مضبوطی دیں گے۔کین ولیمسن ٹی-20 عالمی کپ کا فائنل ہارنے کے 24 گھنٹے بعد 15 رکنی نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ پیر کی شام کو جے پور پہنچے۔ یہیں بدھ کو پہلا ٹی-20 مقابلہ کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی-20 جمعہ کو اور آخری مقابلہ اتوار کو ہوگا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ ’ٹیسٹ ٹیم کے خاص کھلاڑی جے پور میں پہلے سے ہی ٹریننگ کر رہے ہیں۔ کین ولیمسن ان کھلاڑیوں کے ساتھ  پریکٹس کرینگے۔ کیونکہ وہ ٹسٹ سیریز پر پوری توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں، نیوزی لینڈ نے یہ بھی تصدیق کی کہ فاسٹ بالر لاکی فرگوسن جنہیں داہنی پنڈلی میں کھنچاؤ کے سبب ٹی-20 عالمی کپ چھوڑنا پڑا تھا۔ وہ تیزی سے ریکور ہو رہے ہیں اور ان کے ٹی-20 سیریز کے لئے فٹ ہونے کی پوری امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویڈیو دیکھ کر دل پھٹ جائے گا۔۔۔مظلوم کشمیریوں پر بھارتی سورماؤں کا ظلم جاری

مزیدخبریں