کورونا ویکسین بنانیوالی کمپنیوں نے کتنا منافع کمایا ۔۔اعداد شمار سامنے آگئے

Nov 16, 2021 | 21:02:PM

(ویب ڈیسک)کورونا وائرس میں عام لوگوں کو جہاں کروڑوں کا نقصان ہواوہیں کئی لوگوں کی موجیں بھی لگیں۔ کورونا وائرس کیخلاف ویکسین بنانیوالی کمپنیوں نے اربوں ڈالر کمائے۔ 
فرانسیسی خبر رساں ادارے نے اعداد شمار سامنے لاتے ہوئے بتایا کہ فائزر، بائیو این ٹیک، موڈرنا ہر سیکنڈ میں ایک ہزار ڈالرسے زیادہ کما رہے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فائزر، بائیو این ٹیک اور موڈرنا اپنی کامیاب کورونا ویکسین کی وجہ سے مجموعی طور پر ہر منٹ 65 ہزار ڈالر کا منافع کما رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے نے پیپلز ویکسین الائنس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کمپنیوں نے اپنی خوراکوں کی زیادہ تر کھیپ امیر ممالک کو فروخت کی ، اس وجہ سے کم آمدن والے ممالک پیچھے رہ گئے۔رپورٹ کے مطابق یہ تینوں کمپنیاں رواں برس ٹیکس سے قبل 34 ارب ڈالر کا منافع کمائیں گی۔ اس حساب سے ایک سیکنڈ کا منافع ایک ہزار ڈالر، ایک منٹ کا 65 ہزار ڈالر اور ایک دن کا نو کروڑ 35 لاکھ ڈالر بنے گا۔
رپورٹ کے مطابق فائزر اور بائیو این ٹک نے اپنی کل سپلائز میں سے ایک فیصد سے بھی کم، کم آمدن والے ممالک کو فراہم کیا ہے جبکہ موڈرنا نے صرف 0.2 فیصد دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی۔۔پاکستان کرکٹ بورڈ کارد عمل بھی آگیا

مزیدخبریں