آن لائن محبت ۔۔لڑکے نے لڑکی کو ویڈیو کال پر پرپوز کیا،پھر آگے کیا ہوا۔۔؟

Nov 16, 2021 | 21:39:PM

( ویب ڈیسک) کورونا بیماری کے باعث  اس  دور میں بہت سے لوگوں نے اپنی زندگی کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا لیا ہے۔ تعلیم سے لے کر نوکری تک اور فیملی سے ملاقات سے لے کر آفس میٹنگ تک سب کچھ آن لائن کے ذریعے سے ہو رہا ہے۔ یہی نہیں، کووِڈ کے زمانے میں جب لوگ ایک دوسرے سے نہیں مل پا رہے ہیں، تو محبت بھی آن لائن ہو رہی ہے۔ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ میں سامنے آیا ہے، جہاں ویڈیو کال پر لڑکی اور لڑکے کے درمیان کافی باتیں ہونے لگیں۔ دونوں ایک ساتھ باتیں کرتے کرتے سو بھی جاتے تھے۔ جب ان کا رشتہ کافی قریب ہو گیا تو لڑکے نے رواں سال لڑکی کو ویڈیو کال کے ذریعے پرپوز کرنے کا فیصلہ کیا اور کامیاب ہو گیا۔

بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک جوڑے کی زوم کال پر شادی کے بارے میں بہت چرچا ہے جن کے ڈجیٹل تعلقات نے سب کو دنگ کر دیا ہے۔ برطانیہ کے شہر لانچیسٹر  کی رہائشی 26 سالہ عائسی گزشتہ سال پہلے لاک ڈاؤن میں بہت بور ہو رہی تھی جب انہوں نے ایک فرینڈ شپ کرنے والا فیس بک گروپ جوائن کیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ جوڑا آج تک کبھی ایک دوسرے سے نہیں ملا اور انہوں نے ایک دوسرے سے شادی کر لی۔ عائسی اب اپنے شوہر ڈیرن سے جلد ملنے کی منتظر ہیں۔رپورٹ کےمطاطق ویڈیو کال پر ہی ڈیرن نے گھٹنوں کے بل جھک کر اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کر دیا۔ آئیسی نے ہاں کہا اور بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ ڈیرن نے ان سے بات کرنے سے پہلے ان کے والد سے بات کر لی تھی۔ اس سے وہ اور بھی خوش ہو گئیں۔عائیسی کا کہنا ہے کہ وہ کورونا کی وجہ سے ملنے سے قاصر ہیں لیکن یہ دونوں کے لیے اچھا ہے۔ جب وہ ملیں گے تو بڑا جشن منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ویڈیو دیکھ کر دل پھٹ جائے گا۔۔۔مظلوم کشمیریوں پر بھارتی سورماؤں کا ظلم جاری

مزیدخبریں