آئی ایم ایف نے ڈیل سے قبل 5 مطالبات سامنے رکھ دیئے

Nov 16, 2021 | 22:12:PM

(24نیوز)آئی ایم ایف نے پاکستان حکومت کے سامنے مزید پانچ مطالبات رکھ دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل جلد ہو جائے گی۔ان کا کہناتھا کہ آئی ایم ایف نے ڈیل سے پہلے 5 پیشگی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری شامل ان کے مطالبات میں شامل تھے  بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ پہلے ہی پورا کر چکے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ٹیکس استثنی کا خاتمہ اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے بل تیار کر لیے ہیں ۔وزارت قانون قانونی بلز کے مسودے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ کرنسی ریٹ اور مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک کا دائرہ کار ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ اس سال شرح نمو 5 فیصد سے زیادہ رہے گی، ہم غریبوں کو امداد دیں گے اور انہیں بغیر شرح سود کے قرض فراہم کریں گے، آئندہ 4 سال میں حکومت 1400 ارب روپے کامیاب پاکستان پروگرام پر خرچ کرے گی۔
مشیر خزانہ نے کہا کہ کورونا کے دوران بھی کاروباری حضرات کو مالی وسائل فراہم کیے، حکومت غریبوں کے لیے وہ کر رہی ہے جو ضروری تھا، آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود غریبوں کی مدد کریں گے، حکومت کا یہ کام ہے کہ سماجی فلاح کے لیے کام کرے لیکن فنڈز کی کمی باعث مشکل ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سی این جی مزید مہنگی ہوگئی

مزیدخبریں