(24 نیوز) لکی مروت کے علاقہ وانڈا شہاب خیل میں تھانہ عباسہ پولیس وین میں نامعلوم افراد کے فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ لکی مروت پولیس اسٹیشن میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں آئی جی خیبرپختونخواء پولیس معظم جاہ انصاری، ڈی آئی جی بنوں ڈویژن سید اشفاق سمیت پولیس اور آرمی کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ شہید اہلکاروں کو سلامی بھی دی گئی جس کے بعد اہلکاروں کے جسد خاکی اپنے آبائی علاقوں کے لیے روانہ کر دیے جہاں ان کو سرکاری اعزاز کیساتھ دفن کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کلر سیداں روڈ سے دہشتگرد گرفتار
آئی جی خیبرپختونخواء پولیس معظم جاہ انصاری نے پولیس لائن تاجہ زئی لکی مروت میں چھ پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواء میں دہشتگردوں کی کوئی جگہ نہیں ، چند شرپسند عناصر ایسی کارروائیاں کررہے ہیں جن کا صفایا جلد کردیا جائے گا۔