کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جانی نقصان کا سبب بننے لگی

Nov 16, 2022 | 10:29:AM

Read more!

کراچی (24 نیوز)کراچی میں گیس کی لوڈشیڈنگ جانی نقصان کا سبب بننے لگی، کراچی کے علاقے نیا گولیمار میں مکان میں گیس کے اخراج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس میں میاں، بیوی اور تین بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

دھماکے نتیجے میں گھر مکان کی کڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ بیش تر سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے بارے میں اہل محلہ کا کہنا ہےکہ گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے گھر میں گیس کی لائن کا والو کھلا رہ گیا تھا۔ رات میں کسی وقت علاقے میں گیس کی فراہمی بحال ہوئی تو گھر میں گیس بھر گئی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے افسر نے بتایا کہ گھر میں کھڑکیاں موجود ہونے کی وجہ سے کمرے میں موجود گیس دھماکے کی صورت میں باہر نکل گئی، اگر کمرےمیں کھڑکیاں نہ ہوتیں تو بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی۔

مزیدخبریں