اسلام آباد: مزید 20 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) دسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 5 ہزار 2 سو 75 ہوچکی ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے جان بحق افراد کی تعداد اب تک 11 ہے۔
ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 13 کیسز سامنے آئے جبکہ شہری علاقوں سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ پمز ہسپتال میں ڈینگی کے 4 مریض لائے گئے جبکہ شہر کی نجی لیبارٹریوں میں آنے والے 8 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 32 کیسز رپورٹ