پشاور(24 نیوز)سوشل میڈیا پر صوبائی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کو جواب دینا انجینئرنگ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو مہنگا پڑگیا،انجینئرنگ یونیورسٹی انتظامیہ نے 7 دن کے اندر جواب طلب کرلیا۔
یو ای ٹی جلوزئی کیمپس کے سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرسجاد ولی خان نے کامران بنگش کے ٹویٹ پر جوابی ٹوئیٹ کیا،ڈاکٹر سجاد ولی خان نے لکھا کہ موجودہ حکومت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے نئی یونیورسٹیاں بنا رہی ہیں، خیبرپختونخوا میں موجودہ یونیورسٹیاں مالی بحران سے دوچار ہیں . صوبائی حکومت اب تک صوبے میں ہائر ایجوکیشن کے قیام میں ناکام رہی ،صوبے میں انجینئرز بے روزگار ہیں۔
ضرور پڑھیں :11 سالہ مسلمان لڑکے نے آئن سٹائن اور سٹیفن ہاکنگ کو پیچھے چھوڑ دیا
انہوں نے مزید لکھا کہ صوبائی حکومت نے موجودہ یونیورسٹیوں کی بجائے تمام فنڈز انجینئرنگ یونیورسٹی سوات منتقل کیا ہے ،وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی کا کامران بنگش کے ٹویٹ پراسسٹنٹ پروفیسر کے ٹوئیٹ تھریڈ کا نوٹس جاری کردیا ،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد ولی خان سے 7دن کے اندر وضات طلب کرلیا گیا۔