ویب ڈیسک:لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے علی ٹاؤن اسٹیشن سے ڈرون طیارہ ٹکرا کر تباہ ہوگیا۔
مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ گر کر تباہ ہونے والے ڈرون میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا جس سے ان کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔لاہور پولیس کے مطابق تعین کیا جا رہا ہے کہ ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارہ کس سمت سے آیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈرون طیارے سے کسی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا ہے۔
لاہور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اور دیگر متعلقہ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔