(ویب ڈیسک) عمران خان کی لاہور میں زمان پارک کی رہائشگاہ پر سیکیورٹی کے نام پر پنجاب حکومت ماہانہ 10 کروڑ روپے سے زائد کا خرچہ برداشت کرے گی۔
عمران خان کی رہائش گاہ پر خیبرپختونخواء پولیس، لاہور پولیس سمیت دیگر اداروں کے سینکڑوں ملازمین مامور ہیں جبکہ زمان پارک پر تعینات پانچ سو سولہ اہلکاروں کی ڈیوٹی بھی بارہ گھنٹے کر دی گئی ہے جن کے لیے واش رومز اور کھانے پینے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کے لانگ مارچ کے پیچھے غیر ملکی فنڈنگ
عمران خان کی زمان پارک کی رہائش گاہ کی بم پروف دیوار اور کنٹرول روم کے علاوہ مورچہ بندی پر ماہانہ دس کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
پولیس پاپولیشن ریشو کے مطابق ایک کانسٹیبل 450 شہریوں کی حفاظت کا ذمہ دار ہے، یوں زمان پارک میں تعینات 516 اہلکار دو لاکھ 32 ہزار 2 سو شہریوں کا تحفظ چھوڑ کر چیئرمین پی ٹی آئی کی سیکیورٹی پر تعینات کردیے گئے ہیں۔