آئرلینڈ کی پاکستان کو شکست ، سیریز اپنے نام کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آئرلینڈ نے تیسرے ٹی20 میں پاکستان کو 34 رنز سے شکست دے کرٹی20 سیریز اپنے نام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے تیسرے ٹی20 میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 34 رنز سے شکست دے کر 1-2 سے ٹی20 سیریز جیت لی۔ ایمی ہنٹر اور گیبی لیوس نے شاندار آغاز کرتے ہوئے صرف 12.5 اوورز میں 110 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔ ایمی نے 35 گیندوں پر 40 رنز بنائے جبکہ لیوس نے 46 گیندوں پر 71 رنز بنا کر آئرلینڈ کی کمان سنبھالی۔
Ireland win the third match to clinch the T20I series 2-1.#PAKWvIREW | #BackOurGirls pic.twitter.com/hih3Kr4geL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2022
ہنٹر کی وکٹ گرنے کے بعد، اورلا پرینڈرگاسٹ23 گیندوں پر 37 رنز بنا کر پاکستان کو 167 رنز کا حدف دیا۔آئرلینڈ کے باؤلنگ اٹیک نے پاکستان 18.5 اوورز میں 133 تک محدود کر دیا۔ گیبی لیوس کو پلیئر آف دی میچ کے ساتھ ساتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے تین ون ڈے میچز کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کی تھی۔