(24 نیوز) چیئرمین نیب آفتاب سلطان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں صحافیوں نے چیئرمین سے سولاات کرنے کی کوشش کی جن کے جواب دینے سے انہوں نے گریز کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں کسی اور کی نہیں صرف اپنی بات کروں گا، ہم پر پہلے کوئی دباؤ تھا نہ اب ہے۔
یہ بھی پڑھیے: نیب نے اسحاق ڈار کی بریت اور اثاثوں کی بحالی کی درخواستوں پر جواب جمع کروا دیا
انہوں نے کہا کہ نیشنل اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ پارلیمنٹ نے پاس کیا اس پر کوئی بات نہیں کروں گا، نیب افسران پر بہت سے سوالات اٹھتے رہے ہیں، انشااللہ اب نیب افسران پر سوال نہیں اٹھیں گے۔
چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترامیم کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
پی ٹی آئی کے نئے کیسز پر بات کرنے سے چیئرمین نیب نے انکار کردیا۔