ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے ہوشیار

Nov 16, 2022 | 17:42:PM

(24نیوز)ٹریفک پولیس نے مال روڈ پر پہلے ہی روز 3 ہزار سے زائد ڈیجیٹل چالان کر دیئے، بغیر ہیلمٹ، لین لائن، بغیر ڈرائیونگ لائسنس، ون وے اور رانگ پارکنگ پر ڈیجیٹل چالان جاری کئے گئے۔

سی ٹی او اسد اعجاز ملہی کے مطابق مال روڈ پر میئنول چالان کی بجائے ڈیجیٹل چلان کئے جارہے ہیں، ڈیجیٹل چالاننگ کا مقصد پیپرلیس چالاننگ پر منتقل ہونا ہے اور ڈیجیٹل  چالاننگ  سے جعلی اور بوگس چالان کی شکایات کا خاتمہ ہوگا جبکہ ڈیجیٹل چلاننگ سے ٹرانسپرنسی اور رئیل ٹائم انفارمیشن کا حصول ممکن ہوگا،سی ٹی او کے مطابق کتنے  چالاننگ ، کس جگہ اور کس خلاف وزری پر کئے گئے، سب کا ڈیٹا محفوظ ہوگا اور چلان برخلاف پرسن کرنے سے پوائنٹ سسٹم رائج کرنے میں آسانی ہوگی۔

مزیدخبریں