(24 نیوز)سیشن کورٹ وزیرآباد نے تحریک انصاف کی لانگ مارچ حملہ کیس میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
ایڈیشنل سیشن جج قاسم علی بھٹی نے کہاکہ ایک ایف آئی آر درج ہونے کے بعد دوسری ایف آئی آر درج نہیں کی جاسکتی،متاثرہ فریق انویسٹی گیشن آفیسر کو اپنا موقف ریکارڈ کرواسکتا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ صغریٰ بی بی کیس قانون کے مطابق سیکنڈ ایف آئی آر کی بجائے تفتیشی افسر پارٹیوں کے موقف اور تمام تر شواہد، معلومات کو مقدمے کا حصہ بنانے کا پابند ہے ،عدالت نے کہاکہ مدعی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور مقدمہ کے تفتیشی کو اپنا موقف ریکارڈ کروائے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 رینکنگ؛ بابراعظم کی ایک درجہ ترقی، تیسری پوزیشن پر آگئے