(24 نیوز)عالمی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز دینے کافیصلہ کیا ہے، رقم ایمرجنسی، زراعت اور ہاﺅسنگ ریلیف کیلئے فراہم کی جائے گی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ سے عالمی بینک کے وفد نے ملاقات کی، جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک پاکستان کی ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کی معاونت کرے گا،عالمی بینک سیلاب متاثر کسانوں کیلئے یوریاپر سبسڈی کیلئے معاونت کرے گا۔
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں کاشتکار برادری کو بھاری نقصان ہوا،حکومت غریب کسانوں کی مدد کی پوری کوشش کر رہی ہے، کسانوں کی امداد اور بحالی کیلئے عالمی بینک کی معاونت کو سراہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ وزیر آباد؛ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا