(24 نیوز)وفاقی حکومت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی پر اعتراض اٹھا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کی قائم جے آئی ٹی کی اہلیت پر عدم اطمینان کااظہار کردیا،وزارت داخلہ کی جانب سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کیلئے پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھ دیا ۔
مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میںآ ئی ایس آئی اور آئی بی کے نمائندے بھی شامل کرے ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو بھی شامل کیا جائے ،مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے 5ممبران پر مشتمل جے آئی ٹی میں تحقیقاتی اورانٹیلی جنس اداروں کو شامل نہیں کیا ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلہ میں کہاگیاہے کہ جے آئی ٹی کی کنونیئر سی سی پی او لاہور فیڈرل سروس ٹربیونل نے عارضی طور پر بحال رکھا ہوا ، جے آئی ٹی کنونیئر سی سی پی اولاہور غلام محمود مختلف تنازعات کا شکار ہیں ، سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر پر عوام کا اعتماد نہیں ہے ، پنجاب حکومت کی قائم جے آئی ٹی اتنے اہم کیس کی صاف شفاف تحقیقات کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی ۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ، پی ٹی آئی لانگ مارچ کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر