(24نیوز) اینٹی کرپشن پنجاب نے وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ اور ان کی اہلیہ کو 22 نومبر کو طلب کرلیا، راناثنااللہ اور اہلیہ کو چکوال میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں طلب کیاگیا۔
ہاؤسنگ سوسائٹی کےمالک اور سرکاری افسروں کو بھی طلبی کا نوٹس جاری،اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ اور اہلیہ پر 2 پلاٹ بطور رشوت لینےکا الزام ہے،اینٹی کرپشن پنجاب پہلے بھی راناثنااللہ کو طلب کےنوٹس جاری کرچکا ہے۔
دوسری جانب ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف عدالت سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے،اینٹی کرپشن پنجاب نے 4 سال پرانے مقدمےکے ریکارڈ میں جعلسازی کی ہے اینٹی کرپشن پنجاب نےحقائق چھپا کر دھوکہ دہی کر کے وارنٹ حاصل کئے۔