(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب کا اعلان کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر کی خالی نشست پر پولنگ 8 دسمبر کو سندھ اسمبلی میں ہوگی۔ امیدوار 18 سے 22 دسمبر کے دوران اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ 25 نومبر کو کاغذات کی سکروٹنی کی جائے گی۔ کاغذات کے خلاف اپیلیں 28 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی۔ امیدوار 3 دسمبر تک الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک کا سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب30 کروڑ ڈالرز دینے کافیصلہ