والد کی الیکشن مہم کا حصہ نہیں بنوں گی، ایوانکا ٹرمپ

Nov 16, 2022 | 21:27:PM

(ویب ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے والد کی الیکشن مہم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 کے صدارتی انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور صدارتی انتخابات لڑنے کے حوالے سے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرا دیئے ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ موجود نہیں تھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں اپنے والد سے بہت پیار کرتی ہوں لیکن اب میں نجی زندگی کو ترجیح دینے کا انتخاب کر رہی ہوں۔ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سیاسی میدان سے باہر رہ کر میں ہمیشہ اپنے والد سے محبت اور ان کی حمایت کروں گی۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملنے پر میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصطفی نواز کھوکھر کی خالی سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول

مزیدخبریں