(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظرخوشاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے باعث تمام راستے بند ہیں،انتظامیہ نے خوشاب تحصیل اور نورپور تھل تحصیل کے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر سکولوں میں کل چھٹی ہو گی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ خوشاب پہنچے گا، دکانیں، مارکیٹیں اور بازار بھی بند رہیں گے ،پولیس ترجمان کاکہناہے کہ لانگ مارچ کی سکیورٹی کیلئے دیگر اضلاع سے نفری طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور آئل سستا؟ کتنے روپے کمی ہوگی؟اہم خبر سامنے آ گئی