چیئرمین سینیٹ کو کہہ دیا، استعفیٰ دے دیں یا پھر تحریک عدم اعتماد آجائےگی ،فیصل واوڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات میں سہولت کار کا کردار ادا کیا، عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی ، ملاقات میں کہاگیا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کروا دیں، ملاقات کے ایک دن بعد ہی چیزیں خراب ہو گئیں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ کافی دن پہلے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سے ملاقات ہوئی تھی ،چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کو کہاتھا عہدے آنے جانے والی چیز ہے، چیئرمین سینیٹ استعفیٰ دے دیں یا پھر تحریک عدم اعتماد آجائے گی ،میں نے چیئرمین سینیٹ کو الوداعی کھانے کی آفر کر دی ہے۔
سابق پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ عمرفاروق کو اچھی ڈیل مل گئی، ہم اس سے زیادہ پیسے دے دیتے، عمرفاروق سے ایک وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی، وزرا بھی شامل تھے ،فیصل واوڈا نے کہا کہ عمرفاروق سے 2019 کے آخر یا 2020 کے شروع میں ملاقات ہوئی ،عمرفاروق سے ملنے کیلئے اعظم خان کی میرے پاس کال آئی ، کوئی غلط آدمی وزیر سے ملے توایجنسیز ملنے نہیں دیتیں ۔
انہوں نے کہاکہ ملک ریاض کو 190 ملین ڈالر دینے کے وقت کابینہ میں موجود تھا، اس بند لفافے پر میں نے بھی دستخط کئے تھے، شہزاداکبر نے ایک لفافہ دکھایا اور کہا کہ کھول نہیں سکتا، لفافے دینے پر میں نے فواد چودھری اور شیریں مزاری سے پوچھا تھا، شہزاد اکبر نے کہالفافے پر ہم کابینہ میں بات چیت نہیں کر سکتے ۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان