(24نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرادی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تیمرگرہ میں جلسہ کرنے اور روڈ بندش کی وجہ سے پانچ اضلاع کے عوام کو شدید تکلیف پہنچی ،قانونی کارروائی کی جائے ،درخواست عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر عہدیدار عمران ٹاکر اور مراد مشوانی نے ایس ایچ او تیمرگرہ کے حوالے کی جس کو قانونی کارروائی کیلئے منظور کیا گیا ہے۔