زمین خریداری میں پونے 2 ارب کی کرپشن ، ڈی سی مٹیاری کو عہدے سے ہٹا دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایم 6 موٹروے کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری میں پونے 2 ارب کی کرپشن کے معاملے پر چیف سیکرٹری سندھ نے ڈی سی مٹیاری عدنان رشید کو عہدے سے ہٹا دیاجس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر نیوسعید آباد منصور علی عباسی کو معطل کردیا گیا۔
چیف سیکرٹری سندھ نے معاملے کی تحقیقات کیلئے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سندھ اور سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن شامل ہیں،کمیٹی کو 3 روز کے اندر انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا سندھ میں سینیٹ کی جنرل نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ