بلوچستان نیشنل عوامی پارٹی کے 2 اراکین پیپلز پارٹی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
بلوچستان نیشنل پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔
آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بی این پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی پیپلز پارٹی میں میں شامل ہوگئے۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا۔
یہ بھی پڑھیے: سائفر کیس ،عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف گواہ کا بیان سامنے آ گیا
صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر چنگیز جمالی، حاجی علی مدد جتک، یوسف بنگلزئی، عارف بلوچ، سابق اراکین بلوچستان اسمبلی ظہور بلیدی، عارف محمد حسنی، میر رؤف رند، میر اصغر رند، میر نعمت زہری اور دیگر بھی موجود تھے۔
ملاقات میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔